یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

جمعہ 24 مئی 2024 17:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام متعدی امراض کی امیونولوجی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ایڈجنکٹ پروفیسر ڈاکٹر بشارت علی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر عثمان منہاس، چیئرپرسن شعبہ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد عرفان، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشارت علی نے متعدی امراض کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں امیونولوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر تحقیق اور بین الشعبہ جات تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے جدید ترین تحقیقی نتائج اور امیونوتھراپیٹک حکمت عملیوں میں اہم پیشرفت کی وضاحت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بشارت علی نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے عوامی بیداری اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعدی بیماریوں کے عالمی بوجھ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تحقیقی کوششیں عمل میں لائی جائیں۔ سیمینار کی علمی وسعت میں اضافہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان منہاس نے امیونو تھراپی کے فارماسیوٹیکل پہلوؤں اور متعدی بیماریوں کے علاج میں اس کے ممکنہ استعمال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں شعبہ جات میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں