24 ایس ایس او سیکنڈ کو ایس ایس او فرسٹ، 7اسسٹنٹ فورمین کو بطور فورمین ترقی

398میٹر ریڈروں کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت اگلے سکیلوں میں ترقی دے دی ہے‘ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد

پیر 30 مئی 2022 13:08

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء)فیسکو بورڈ کی سفارشات کی منظور ی کے بعدفیسکو انتظامیہ نی24 ایس ایس او سیکنڈ کو ایس ایس او فرسٹ، 7اسسٹنٹ فورمین کو بطور فورمین ترقی جبکہ 398میٹر ریڈروں کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت اگلے سکیلوں میں ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر فیسکومحموداحمدنے سٹاف کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو انتطامیہ نے جی ایس اواورجی ایس ای سرکل کے 24ایس ایس او سیکنڈ کو ایس ایس او فرسٹ بی پی ایس 16جبکہ 7 اسسٹنٹ فورمین کو فورمین بی پی ایس 16میں ترقی دے دی ہے۔ اسی طرح موجود سکیلوں میں دس سال مکمل کرنیوالے اوراطمینا ن بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی398میٹر ریڈرز حضرات کو سکیل 9سے سکیل 11میں ترقی دے دی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں