فیصل آباد:گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے فائن آرٹس پریکٹیکل امتحانات کیلئے آنے والی پرائیویٹ کالج کی طالبات سے مبینہ نارواسلوک

بدتمیزی ،تضحیک آمیز جملے کسے،بدانتظامی کے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے فائن آرٹس پریکٹیکل امتحانات کیلئے آنے والی پرائیویٹ کالج کی طالبات سے مبینہ نارواسلوک، بدتمیزی ،تضحیک آمیز جملے کسے،بدانتظامی کے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔رجسٹرار آفس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر طلبہ امور عصمہ عزیزکنوینئر،ڈاکٹر سلمی شاہداورلیکچرار اقرا العین شامل ہیں۔

انکوائری کمیٹی واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران کو طلب کرسکے گی۔

(جاری ہے)

انکوائری 15روز میں مکمل کرنے کا عندیہ دیاگیا ہے۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ فائن آرٹس کے پریکٹیکل امتحان کیلئے آنے والی پرائیویٹ کالج مدینہ ٹان کی دوطالبات جڑواں بہنوں سے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ جی سی ویمن یونیورسٹی کی ممتحن نے مبینہ طور پرناروا سلوک کیا،ان سے غیر ضروری سوالات کئے ذہنی دبائو کا شکاررکھا اور غیر اخلاقی جملے کسے۔اس حوالے سے جی سی وومن یونیورسٹی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ انکوائری چل رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران جو بھی گناہ گار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں