فیصل آباد‘ کار کی ٹکر سے 3موٹرسائیکل سوار زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3ساتھی زخمی ہو گئے،ہسپتال میں طبی امداد جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ چن ون روڈ چنیوٹ پکوان کے قریب موٹرسائیکل سوار طیب، وقاص اور ناصر علی سکنہ شریف پورہ سلیمی چوک سے ڈی گرائونڈ جارہے تھے کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں