فیڈمک او ر فوجی فائونڈیشن کا ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) فیڈمک اور فوجی فائونڈیشن کا اکنامک زون فیصل آباد میں ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ ، فیڈمک یونیورسٹی کیلئے جگہ فراہم کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق فیڈمک کے اکنامک زونز میں لگنے والی انڈسٹری کو تربیت یافتہ افراد ی قوت فراہمی کے لئے فیڈمک نے فوجی فاونڈیشن کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق اور فوجی فاونڈیشن کے سکول اور کالج ایجوکیشن کے حکام سے ملاقات میں ہوا ہے۔ اس موقع پر فیڈمک کے کمپنی سیکرٹری فیصل قاسمی اور چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی بھی موجود تھے۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف کے مطابق یہ یونیورسٹی 50 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہو گی جس کے لئے فیڈمک کی طرف سے فوجی فاونڈیشن کو لیز پر جگہ فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عارضی طور پر فوجی فاونڈیشن کو ایک پہلے سے تیار شدہ بلڈنگ فراہم کی جا رہی ہے جہاں چائنیز لینگوئج اور چند دیگر ٹیکنیکل کورسز شروع کئے جائیں گے۔چیئرمین فیڈمک کے مطابق فوجی فاونڈیشن اور فیڈمک کی ٹیم مل کر اس یونیورسٹی کے لئے انڈسٹری کی مشاورت سے سپیشلائزڈ کورسز اور ریگولر ٹیکنیکل کورسز ڈیزائن کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے تربیت یافتہ افراد کو انڈسٹری کی طرف سے ایڈوانس جاب آفر کی جائے گی تاکہ وہ کورس مکمل کرتے ہی برسرروزگار ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک وفد چین اور جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا دورہ کرے گے علاوہ ازیں ان ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک کی تجویز پر بھی غور کیا گیاتا کہ ٹرینر اور ماسٹر ٹرینر وہاں سے لئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں