فیصل آباد‘گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2خواتین سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی

پیر 22 جولائی 2019 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ آن لائن کے مطابق 245 ج ب کی رہائشی 37 سالہ شہرام بی بی زوجہ انور نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

پنڈی بھٹیاں کی رہائشی 25 سالہ غزالہ زوجہ حسنین نے بھی گھر والوں سے جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ نعمت کالونی میں 25 سالہ یٰسین ولد اکرم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں