فیصل آباد،جشن آزادی و یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کبڈی میچ کا انعقاد

جمعرات 22 اگست 2019 18:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) جشن آزادی یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ملک پور میں کبڈی میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال کے علاوہ سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد خاں،محبوب عالم سندھو،منظور احمدبٹ،قمر احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ملک پور اورچک نمبر209ر ب کے مابین کھیلے جانے والے کبڈی میچ میں ملک پور کی ٹیم نے 45,41پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی اور15ہزارروپے کا انعام جیتا جبکہ رنراپ ٹیم کو 10ہزارروپے کا انعام دیا گیا۔مظفر احمد بھٹی اور ارشد جٹ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں