فیصل آباد ؛ گرم دودھ گرنے سے 3سالہ بچہ جھلس گیا

منگل 19 نومبر 2019 00:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) گرم دودھ گرنے سے 3سالہ بچہ جھلس گیا،تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل،تفصیلات کے مطابق ہجویری ٹائون گلی نمبر3کے رہائشی سرفراز کا 3سالہ بیٹا احمد گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران برتن میں پڑا گرم دودھ اسکے اوپر گرگیا جس کے نتیجہ میں بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں