ڈپٹی کمشنر محمد علی کا صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ، سبزیوں، پھلو کی بولیوں، قیمتوں کا جائزہ لیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ سی پی اوکیپٹن(ر) سہیل چوہدری بھی ان کی ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی زویا شاکر ‘ ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔ انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا ۔ انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میںبولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ سی پی او سہیل چوہدری نے کہا کہ سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھا جائے اور ڈیوٹی افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں