اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے پارس قرنطینیہ سنٹر سے نیگیٹو آنے والے ایک سومسافروں کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کردیا

بدھ 27 مئی 2020 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء):ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے پارس قرنطینیہ سنٹر سے نیگیٹو آنے والے ایک سومسافروں کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کردیا جو اقبال اور قاسم ہال میں کورنٹائن تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرصدر نے نیگیٹو مسافروں کو رخصت کیا اور مستقبل میں ان کی صحت وسلامتی کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کے قیام کے دوران انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے۔روانہ ہونے والے مسافروں نے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں کورنٹائن کے دوران بہترین سروسز فراہم کی گئیں جس کیلئے وہ ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں