کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد کا واسا ہیڈ آفس فیصل آباد کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کے ایف ڈبلیو ڈوپلیمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد نے جمعرات کو واسا فیصل آباد ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے واسا فیصل آباد کے ساتھ انوائرمنٹ اور واٹر سیکٹر کے منصوبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر واسانے کہاکہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی واسا فیصل آباد کے ساتھ تحفظ ماحولیات اور واٹر سیکٹر میں باہمی اشتراک کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتا ہے جس پر واسا انتظامیہ کے ایف ڈبلیو بنک کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور پہلے ہی متعدد فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے پورٹ فولیو پر بھی انوائرمنٹ اور واٹر سیکٹر کے پراجیکٹ موجود ہے جبکہ واسا بھی فیصل آباد کے شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول اور صاف پینے کے فراہمی کیلئے متعدد پراجیکٹس پر کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ بینک کے وفد نے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام فرنچ پراجیکٹ فیز ون کے پلانٹ، او ایچ آرز، ڈسپوزل اسٹیشن کے وزٹ بھی کررہے ہیں تاکہ واسا کی کیپسٹی کا تجزیہ کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے ساتھ پراجیکٹ کے حوالے سے امورکو جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں