گندم کی کٹائی و تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے ،ڈاکٹر عمر عثم

جمعہ 26 اپریل 2024 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آبادکے چیسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پلمونولوجی ڈاکٹر عمر عثمان نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے لہٰذا دمہ، سانس، دل کے مریض ایسی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ان کے امراض میں پیچید گی پیدا ہو سکتی ہے وہیں سانس کی شدید تنگی کے باعث موت واقع ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران سانس کی بیماریوں میں بھی شدت آجاتی ہے جس سے یہ امراض خطر ناک صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد ڈسٹ الرجی میں مبتلا ہیں وہ بھی گندم کے قریب مت جائیں تاہم تھریشننگ کے بعد جب گردو غبار ختم ہو جائے تو وہ معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں