ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس نے 82 ارکان کو ممبر شپ کارڈز جاری کر دیئے

جمعہ 26 اپریل 2024 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ، ممبران سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب ان ڈور گیمز اور دیگر تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی معاملات کو منظم اور جامع انداز میں چلانے کیلئے وضع کردہ لائحہ عمل پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں ایف ڈی اے انتظامیہ چیئرپرسن مینجمنٹ کمیٹی کمشنر سلوت سعید کے ویژن کے مطابق مرد و خواتین ممبرز کیلئے بہترین ماحول اور عالمی معیار کے مطابق سوئمنگ پولز و جمنازیم سمیت ان ڈور گیمز کی معیاری و عمدہ سہولیات برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

ایف ڈی اے افسران کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس میں ممبرز کے اطمینان و آسانی کیلئے دفتری و انتظامی امور کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کھیلوں و تفریحی سرگرمیوں کے تمام معاملات نظم و ضبط اور شرائط کے دائرے میں رہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں