فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جائیدادوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت اور کمشنر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پراپرٹیز کی نیلامی کے امور پر اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے اجلاس میں محکمہ انہار کے آفیسر کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں میٹنگ آئندہ ہفتہ میں دوبارہ شیڈول کی جائے ۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور احمد خان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان اور دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں