مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء)مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جو سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب ان ڈور گیمز اور دیگر تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن منتخب درخواست گزاروں کی طرف سے طے شدہ ممبر شپ فیس جمع کرائی گئی ہے ان کے ممبر شپ کارڈز تیار کئے گئے ہیں لہذا ابھی تک جن ممبرز نے ممبر شپ کارڈ وصول نہیں کئے وہ سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی سے اپنے کارڈز حاصل کر سکتے ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی سے منظور ہونے والی درخواستوں کے حامل جن افراد نے ممبر شپ فیس جمع نہیں کرائی وہ جلد از جلد واجبات ادا کر کے ممبر شب کارڈز حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی معاملات کو منظم اور جامع انداز میں چلانے کے لئے وضع کردہ لائحہ عمل پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے انتظامیہ چیئرپرسن مینجمنٹ کمیٹی/ کمشنر سلوت سعید کے ویژن کے مطابق مرد و خواتین ممبرز کیلئے بہترین ماحول اور عالمی معیار کے مطابق سوئمنگ پولز و جمنیزیم سمیت ان ڈور گیمز کی معیاری و عمدہ سہولیات برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی اے افسران کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس میں ممبرز کے اطمینان و آسانی کے لئے دفتری و انتظامی امور کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کھیلوں و تفریحی سرگرمیوں کے تمام معاملات نظم و ضبط اور شرائط کے دائرے میں رہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں