فیصل آباد، نامعلوم افراد نے تاندلیانوالہ کے رہائشی کے گھر کو آگ لگا دی‘ آگ کی لپیٹ میں آ کر بھاری مالیت کا فرنیچر اور 60ہزار روپے کی نقدی بھی جل کر راکھ بن گئی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

منگل 14 مئی 2024 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) نامعلوم افراد نے تاندلیانوالہ کے رہائشی کے گھر کو آگ لگا دی‘ آگ کی لپیٹ میں آ کر بھاری مالیت کا فرنیچر اور 60ہزار روپے کی نقدی بھی جل کر راکھ بن گئی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ آن لا ئن کے مطابق 614 گ ب تاندلیانوالہ کے رہائشی محمد گلزار نے ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ شہر میں ملازمت کرتا ہے، گائوں میں رہائش مکان تعمیر کر رکھا ہے اور چھٹی کے روز گائوں جاتا ہے۔

(جاری ہے)

11مئی 2024ء کو شام گائوں میں گھر پہنچا تو تالہ کھول کر اندر داخل ہوا کمرہ میں موجود بستر‘ فرنیچر اور دیگر سامان راکھ کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔ دراز میں پڑے ہوئے 60ہزار روپے بھی جل چکے تھے۔ تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ گھریلو سامان کو راکھ بنے دیکھ کر شور کیا تو اہل محلہ بھی جمع ہو گئے، جانچ پڑتال کرنے پر تین نامعلوم افراد کا کھرراہ کیا جو تھوڑی دور جا کر گم ہو گیا۔ نامعلوم افراد نے گھر داخل ہو کر گھریلو سامان کو آگ لگائی، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں