کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 18:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 27 درخواستوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درکار شرائط اور تقاضوں کے مطابق 7 درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی جن میں پولٹری فارم،پٹرول پمپ اور گودام کی تعمیر شامل ہے۔

علاوہ ازیں دیگر20 درخواستیں درکار شرائط پوری نہ ہونے پر موخر کردی گئیں۔کمشنر نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے۔انہوں نے محکمہ ماحولیات کو سائٹس وزٹ کرکے ایس اوپیز کے مطابق تعمیرات چیک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں