فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی سروسز کامعیارعوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 20:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی سروسز کامعیار عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے ، اس سلسلے میں ایسی جامع حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ مختلف عوامی مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے۔یہ بات انہوں نے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایم ڈی پارکنگ کمپنی وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے ایجنڈا آئٹمز پیش کیا، اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کے نظام کو شہری ضروریات کے مطابق مزید منظم اورجامع بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں نئے پارکنگ پوائنٹس قائم کرنے کیلئے سروے کریں تاکہ شہریوں کو آسان و محفوظ پارکنگ فراہم کرنے کے اقدامات میں وسعت لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام کا مقصد شہریوں کو اچھی سروس فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بازاروں،مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات پرترتیب اور سلیقے سے پارکنگ کے علاوہ اپنی گاڑیوں کے تحفظ سے بے فکر ہو جائیں۔انہوں نے کمپنی کے انتظامی ومالی امور کو منظم وشفاف رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایم ڈی سے کہا کہ وہ پارکنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار اور سروسز میں اضافہ کے لئے میونسپل کارپوریشن سے قریبی رابطہ رکھیں اور وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کارلا کر درپیش مسائل حل کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال ون میں پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر کرنے اور انٹری ایگزٹ الگ الگ بنانے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے میٹنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کو فوری ختم کرانے اور عناصر کو قانون کی گرفت میں لینے کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران کمپنی کے انتظامی ومالیاتی امور بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں