چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد فیصل رضا مارتھ کو مس کنڈکٹ پر معطل کردیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد فیصل رضا مارتھ کو مس کنڈکٹ پرفوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد عامر کی جانب سے جاری کئے گئے آفس آرڈر کے مطابق وہ عرصہ معطلی کے دوران قواعد وضوابط کے مطابق سب سسٹنس الاؤنسز کے حصول کیلئے فیسکو ہیڈ کوارٹر فیصل آباد کے ساتھ اٹیچ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرصہ معطلی کے دوران فیصل رضا مارتھ آفس آف ڈائریکٹر جنرل (ہیومن ریسورس) فیسکو فیصل آبادمیں ریگولر حاضری لگائیں گے اور دفتری اوقات کے دوران کنٹرولنگ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر دفترچھوڑ کر نہیں جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں