ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی لمحہ بھی نرمی نہیں آنی چاہیے ، کمشنرفیصل آباد

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) کمشنر سلوت سعید نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی لمحہ بھی نرمی نہیں آنی چاہیے اور لاروا کی افزائش گاہوں کے صفایا کے لئے ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں سرگرم رکھیں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرکے انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو چوکس کریں اور عوامی آگاہی کا تسلسل جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دیگر موذی امراض سے بچانے کے لئے بھی اقدامات جاری رہنے چاہیں۔کمشنر نے واضح کیا کہ تمام محکموں کی سرویلنس زمینی حقائق کے مطابق ہونی چاہیے،ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کریں اور ڈسٹرکٹ وتحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگز بلاتعطل جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں