فیصل آباد،میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کردیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء)میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے اس ضمن میں شہر کی مرکزی شاہرات پر تجاوزات کیساتھ ساتھ دکانوں کے باہر بڑے سائز کے شیڈز کو بھی اتروایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر محمد زبیروٹو نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ سمن آباد وملحقہ شاہرات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی اور پختہ وعارضی تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمارکرادیا جبکہ موقع پر سامان ضبط کرلیا گیا۔چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات مافیا ازخود تجاوزات مسمار کردیں بصورت دیگر قبضہ میں لیا گیاسامان واپس نہیں ہوگا جبکہ دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں