فیصل آباد،آگ لگنے کے مختلف واقعات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) آگ لگنے کے مختلف واقعات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا‘ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ روڈ پر ٹوٹیاں والا کھوہ کے قریب واقع عبدالله گارمنٹس شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں