فیسکو نے انتظامیہ نے ایگزیکٹو لیول کی9 آسامیوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) انتظامیہ نے ایگزیکٹو لیول کی9 آسامیوں کیلئے بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ان میںچیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئیر پلاننگ آفیسر، چیف لیگل آفیسر، چیف کمرشل ایڈوائزر، چیف ٹیکنیکل /انجنئیرنگ ایڈوائزر، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر، کمپنی سیکرٹری، چیف فنانشل آفیسر اور چیف انٹرنل ایڈیٹر کی آسامیاں شامل ہیں۔ان آسامیوں کیلئے مطلوبہ تعلیمی قابلیت، تجربہ اورمعیار پر پورا اترنے والے امیدواران اپنی درخواستیں فیسکو کی ویب سائیٹwww.fesco.com.pkپر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ تمام آسامیوں کیلئے عمر کی بالائی حد55سال رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں