ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 18 مئی 2024 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شہریوں کی آ گا ہی کادائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پبلک مقامات پر سٹیمر،بینرز آویزاں اور پارکس پر خصوصی فوکس رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاروا سائیڈ ل اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں، تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیکٹریز،پلازوں اور زیر تعمیر بلڈنگز کو مسلسل چیک کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی واک بھی کرائی جائے تاکہ شہریوں میں احساس برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ہسپتالوں میں ہیٹ سٹوک کے حوالے سے انتظامات چیک کرنے،ہسپتالوں کے ایئر کنڈیشنڈزفنکشنل رکھنے،پبلک ٹرانسپورٹ میں نئے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کرانے،اوورچارجنگ پر جرمانے،غیر قانونی سروس سٹیشن کوچیک، سخت وارننگ کرنے اور عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سیل کرنے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں