ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ

اتوار 19 مئی 2024 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چک 68 ج۔ب میں ہیلتھ مرکز وکالج کے قیام کے لئے اراضی کا جائزہ لیااور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔وہ رورل ہیلتھ سنٹر 30 ج۔

ب بھی گئے اوررورل ہیلتھ سنٹر کے انتظامی وطبی انتظامات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور کہا کہ صحت کے شعبہ میں رورل ہیلتھ سنٹرز کی سروسز عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونی چاہیں۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ ہسپتال I کا بھی دورہ کیا اورہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف شعبوں کی انسپکشن کی اور کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں