فیصل آباد،پولٹری فارمرز کو ہر 2 ما ہ بعد مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

پیر 20 مئی 2024 14:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ندیم بدر نے دیہی مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمرز کو ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسے امراض سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز سمیت فیلڈ سٹاف کے پاس ویکسین موجود ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکے گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں