کمشنر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کے کے ہاکی کلب نے جیت لیا

منگل 12 مارچ 2024 20:24

کمشنر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا  فائنل کے کے ہاکی کلب نے جیت لیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 4 روزہ کمشنر انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے کے ہاکی کلب نے اپنے نام کرلیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں منعقد ہوئی، تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمدخان نیازی سمیت ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، اولمپیئن ملک شفقت، انٹرنیشنل کھلاڑی ساجد،شہزاد احمد چشتی،ندیم احمد خان،رانا خالد اقبال،، محمد شہزاد،قاسم اکرام،یامین بھٹی،حاجی غلام مصطفیٰ،انصر علی،محمد شفیق ، ویمنز ٹیم کے کوچ طاہر محمود،انٹرنیشنل ہاکی امپائرز پرویز اختراور محمد نویدعلی ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی بمقابلہ پیراڈائز ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا فیصل آباد ہاکی اکیڈمی نے 0-1سے جیت اپنے نام کی۔ کے کے ہاکی کلب اور زی ٹائیگر ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے کے ہاکی کلب نے 1-2سے جیت کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں