قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت ٹیکنیکل سیکشن اورسب کیمپسز جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس ، مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا

پیر 18 نومبر 2019 23:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کے زیر صدارت ٹیکنکل سیکشن اورسب کیمپسز جائزہ کمیٹی کے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مین کیمپس کی بحالی،سب کیمپس کی اسٹیمیٹس سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دونوں اہم اجلاسوں میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ٹیکنکل سیکشن کمیٹی کے ممبران سمیت سب کیمپسز کے ڈائریکٹرز حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کمیٹی ممبران کو تعمیراتی امور و بحالی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں