قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عالمی یوم بائیو ڈائیورسٹی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

بدھ 22 مئی 2024 23:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عالمی یوم بائیو ڈائیورسٹی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب کا اہتمام شعبہ بیالوجیکل سائنسز نے پاک یوایس المینائی نیٹ ورک کے تعاون سے کیاتھا۔

(جاری ہے)

عالمی یوم بائیوڈائیورسٹی کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کا مقصد حیاتیاتی تنو ع کی ضرورت، اہمیت اور ان کی تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بائیوڈائیورسٹی کو انسانی زندگی اور ماحولیاتی نظام کے بہتری کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں بائیوڈائیورسٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر فرد اس سے آگا ہ ہوسکے۔یاد رہے کہ بائیو دائیورسٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی آرگنائزر ڈیپارٹمنٹ آف بیالوجی کی ڈاکٹر ثمینہ ممتاز تھیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں