گلگت بلتستان میں ٹوپی شانٹی ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

بدھ 26 جون 2019 23:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گلگت بلتستان میں ٹوپی شانٹی ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک اہم اور پروقار تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تھے۔اس تقریب میں قومی اور بین الاقوامی سائیکلسٹ کے علاو ملک بھر سے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر افراد نے مہمانوں کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کی ثقافت اور اہمیت کو اجاکر کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگتی ٹوپی اورشا نٹی کی اپنی ایک تاریخ ہے۔اس ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے دو سال پہلے ہماری حکومت نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور روایات کی ہمیشہ ترویج کے ساتھ ساتھ تحفظ کرتے ہیں اور ہم بھی اس عظیم ٹوپی اور شانٹی جو کہ ہماری پہچان ہے کو اگلی نسلوں تک اسی انداز میں پہنچانے کے لیے تہہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں