گلگت ‘ محکمہ ورکس اور محکمہ واٹر اینڈ پاور میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں کیلئے انجینئر رشید احمد اور انجینئر مرتضیٰ کے نام فائنل

جمعہ 11 فروری 2022 15:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) محکمہ ورکس اور محکمہ واٹر اینڈ پاور میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں کیلئے انجینئر رشید احمد اور انجینئر مرتضیٰ کے نام فائنل ۔ منظور ری کے لئے وفاق کو بھیج دیا گیا ہے ۔ بہت جلد دونوں انجینئر چارج سنبھال لیں گے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دونوں بڑے محکموں میں ڈائریکٹر جنرل بن گئے تو یہ دونوں محکمے با اختیار ہو جائیں گے اور سیکرٹریٹ کی بالا دستی ختم ہو جائے گی ۔

چونکہ دونوں محکموں کے سیکرٹریز اور ان کا عملہ تعمیرات اور پاور بارے غیر پروفیشنل افراد پر مشتمل ہوتا ہے اس ڈائریکٹر جنرلز بنائے جا رہے ہیں جن میں تمام افراد متعلقہ کاموں میں ماہر انجینئرز ہوں گے ۔ اس حوالے سے کراسپاڈنس پچھلے کئی سالوں سے چل رہے تھے جو کہ اب فائینل ہوگئے ہیں ۔ دو نئے دفتر فعال ہوں گئے تو درجنوں افراد کو نوکریاں مل جائیں گے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں