ڈپٹی کمشنر گلگت سے پڑی بنگلہ کے عمائدین کی ملاقات، علاقہ میں ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق سے پڑی بنگلہ کے عمائدین نے علاقہ میں ہونے والے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ ڈی سی گلگت کو پڑی بنگلہ کے عمائدین کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پڑ ی بنگلہ میں سکول کے اساتذہ اور زمینوں کے مسائل ہے جس پر ڈی سی گلگت نے موقع پر اے سی جگلوٹ کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا پری میں زمینوں کے جو بھی مسائل ہے ان تمام مسائل کو حل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس کے علاور سکولول کے اساتذہ کے حوالے سے ڈی ڈی ایجوکیشن کو بھی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا جو بھی اساتذہ پڑی کے لیے بھرتی ہوئے ہیں اور یہ اساتذہ دوسرے علاقوں میں ڈیوٹی دیں رہے ہیں ایسے اساتذہ کی لسٹ جلد از جلد تیار کر کے رپورٹ پیش کریں۔ تا کہ ان تمام اساتذہ کو متعلقہ علاقوں میں واپس بھجوایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر شدہ سکولول کی لسٹ بھی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں