ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد کی جانب سے ضلع گلگت دفعہ 144 عائد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمدنے ضابط فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع گلگت میں ہوائی فائر نگ، آتش بازی، پٹاخوں،فائر کریکرز کے استعمال، اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے حکمنامہ آئندہ 60 دنوں تک نافذالعمل رہے گا جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع گلگت کے پر امن ماحول کو برقراررکھنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال پر قابو پانے کے لئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ا س حوالے سے سکیورٹی اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں