گلگت ،ڈپٹی کمشنر نے گلگت ایئر پورٹ سے ملحقہ زیریں واٹر چینل کی مرمت کے کام کا جائزہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اٴْسامہ مجید چیمہ نے گلگت ایئر پورٹ سے ملحقہ زیریں واٹر چینل کی مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے حوالے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے میں ان کے ہمراہ ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت، اے ڈی DDMAگلگت، چیف آفیسرمیونسپل کارپویشن گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے لوور واٹر چینل جو کہ گزشتہ دنوں ٹوٹ چکا تھا اس واٹر چینل کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت نے چینل کی مرمت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوہل کی بحالی کا پی سی ون آخری مراحل میں ہے جیسے ہی متعلقہ فورم سے منظوری ملے گی ،کوہل کے کام کا آغاز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی DDMAاور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے عارضی بنیادورں پر کوہل کی بحالی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن کوہل تین مقامات پر ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے پانی روڈ میں داخل ہوا تھا اور ایئر پورٹ کا رن وے بھی متاثر ہونے کا خدشہ تھا ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر گزشتہ رات کوہل کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوہل کے ساتھ ائر پورٹ ہونے کی وجہ سے لوورکوہل بہت احساس ہے اس لیے کوہل کے ٹوٹ جانے والے مقامات کو ایمرجنسی بنیادوں پر مرمتی کام کو یقینی بنایا اور پی سی ون کو جلداز جلد مطلقہ فورم سے منظور کر اکر لوورکوہل کے مرمتی کام کو مستقل بنیادوں پرحل کیا جائے اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوہل کے اطراف میں کئے جانے والے تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں