سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی زیر صدارت ریونیو کولیکشن حوالے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،زکوة عشر،کوآپریٹو اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیر صدارت ریونیو کولیکشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سیکشن افسر ایکسائز، سرکل رجسٹرار کوآپریٹو، تمام ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران زوم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ کو ریونیو کولیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری ایکسائز نے تمام ذمہ داران کو ریونیو بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹوکن و دیگر کی مد میں حاصل ہونے والے ریونیو کو بڑھانے کے لئے لوگوں میں آگاہی مہم کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ گاڑیوں کے مالکان بروقت اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن اپ ڈیٹ کرسکیں جس سے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں