حکومت عامل صحافیو ں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 14 مئی 2024 18:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نےکہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عامل صحافیو ں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی سفارشات کو آئندہ 10 روز میں حتمی شکل دے گی۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ پہلے دن سے گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے، اس لئے صحافیوں کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے کر مستقل حل نکالاجائے گا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے پہلی مرتبہ صحافیوں کے ویجز کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو جاری مراسلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جن اقدامات کا آغاز کیا ہے و ہ قابل تحسین ہیں۔

حکومت کی مثبت اور صحافت دوست پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہمارے مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں