اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا سکارکوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد، عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

منگل 14 مئی 2024 22:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر عادل علی نے گلگت شہر کے ملحقہ علاقہ سکارکوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کچہری میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نوجوان سیاسی رہنما خواجہ ارسلان حمید نے اہلیان علاقہ کو درپیش مسائل بالخصوص (پانی ، تعلیم ، روڈ ، کھیل کا میدان ) اور دیگر اہم ایشوز کی تفصیلی نشاندہی کی۔

کچہری میں تمام محکموں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق جو مسائل ہم سے حل ہوسکیں گے کرینگے اور جو مسائل ہمارے اختیارات سے باہر ہیں ان کو بڑے فورمز پر لے جائینگے اور تمام مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کرینگے۔کچہری میں فرداً فرداً تمام حاضرین نے مسائل کی نشاندہی کی ۔کچہری کے اختتام پر نمبردار سکارکوئی کنوداس الف خان نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور تمام محکموں کے افسران کا سکارکوئی آمد اور کچہری کے انعقاد ہر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں