ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے ذریعے خطے میں خوشحالی لانا چاہتا ہے ، فیض اللہ فراق

منگل 14 مئی 2024 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ادارہ ہے جو سرمایہ کاری کے ذریعے خطے میں خوشحالی لانا چاہتا ہے ، اس ادارے کے ذریعے حاصل آمدنی کا 35 فیصد حصہ گلگت بلتستان حکومت کو جائے گا جبکہ 65 فیصد حصہ سرمایہ کاروں کو جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ ادارے کے حوالے سے سوشل و دیگر میڈیا ٹولز پر چلائی جانے والی خبریں اور پراپیگنڈے بےبنیاد ہیں، اس ادارے میں وفاقی اورگلگت بلتستان حکومت سمیت سرمایہ کاری بورڈ کے ذمہ دار شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں وفاقی حکومت کے تعاون سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں ، اس ادارے کا اولین مقصد مقامی سرمایہ کاروں کو ترجیح دینا ہے ، ہماری پہلی ترجیح مقامی سرمایہ کار ہیں ، تمام گیسٹ ہائوسز کی ملکیت برقرار رہے گی ، گلگت بلتستان حکومت عوامی حکومت ہے اور عوامی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے ذریعے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری بڑھانا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، ہم گلگت بلتستان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس عمل میں حصہ لیں ، اس ادارے کے ذریعے حاصل آمدنی کا 35 فیصد حصہ گلگت بلتستان حکومت کو جائے گا جبکہ 65 فیصد حصہ سرمایہ کاروں کو جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں