جامعہ قراقرم آفاق کے تعاون سے گلگت بلتستان کے سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو تعلیم وتعلم،پیپر سیٹنگ و اسسمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرے گی

ہفتہ 18 مئی 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) قراقرم ا نٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے آفاق کے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ سروسز عامر زیب نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے انتظامی وتدریسی آفیسران سمیت آفاق کے زمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹیچر ٹریننگ،پیپر سیٹنگ ٹریننگ،اسسمنٹ کو بہتر بنانے،یوتھ ڈویلپمنٹ و لیڈرشپ سمیت دیگرباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اورمل کر کام کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں یہ طے پایا کہ آفاق جامعہ قراقرم سے الحاق شدہ سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ و ذمہ داران سمیت جامعہ کی فیکلٹی ممبران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتعلم،پیپر سیٹنگ و اسسمنٹ کے حوالے سے استعداد کار بڑھانے کے لیے ٹریننگ سیشن منعقد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں