وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ہنزل پاور پروجیکٹ گلگت کا دورہ

پیر 20 مئی 2024 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سوموار کے روز ہنزل پاور پروجیکٹ گلگت کے دورے کے دوران اعلیٰ حکام کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر سیکرٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے حوالے سے ٹائم لائن پر عملدرآمد کیا جائے۔ اس اہم منصوبے کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ پاور ہائوس اور ٹنل کے علاوہ پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری رکھیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ہنزل پاور پروجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں