وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کی زیرِ صدارت گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 23 مئی 2024 18:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیرِ صدارت گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کا 35ویں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی طلباء کی ڈگری کنفر،سپروائزر اور ریسرچ ٹائٹل سمیت ایکسٹرنل ری ویور کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وائس چانسلرکے ہمراہ سینئرمینجمنٹ وفیکلٹی افسران سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھےجبکہ وائس چانسلر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں 13 مختلف شعبہ جات کے مختلف ایجنڈوں پر بات کی گئی اور مختلف شعبوں کے طلباء کو ڈگری تفویض کرنے کے سفارشات کو عمل درآمد کرانے اور کچھ شعبہ جات میں ایم اس ایم فل کے طلبہ وطالبات کے ریسرچ عنوانات کو زیر بحث لایاگیا اور ان میں مزید بہتری کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اجلاس منعقد کرانے پر ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید فعال انداز میں کام کرنے اور طلباء کو وقت پر ڈگری دلوانے سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان سے طلباء کی وقت پر ڈگری کرانے پر زور دیا تاکہ جامعہ کے اندر ریسرچ کلچر کو مزید پروان چڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں