ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 28 مئی سے شروع ہونگے

منگل 14 مئی 2024 22:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے زیر اہتمام گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات نئے شیڈیول کے مطابق 28 مئی سے شروع ہونگے اور 7 جون تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ اس سلسلے میں سنٹرز پر انویجلیٹرز اور عملے کی مقرری، نقل کی روک تھام سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات 2 شفٹوں میں لئے جائیں گے پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پیپرز لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں