سندھ زرعی یونیورسٹی میں ایم ایس سی، ایم ایس، ایم ای، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے 30مئی تک ہوں گے

جمعہ 24 مئی 2024 15:31

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ایس سی، ایم ایس، ایم ای، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں فیل ہونے والےاور گریڈ امپروو کرنے کے خواہشمند طلبہ کی سہولت کے لیے 12 ہفتوں کے سمر سسٹم میں داخلے 30 مئی 2024 تک ہوں گے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مئی سے 7 جون 2024 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح سمر سسٹم کے تحت کلاسز 27 جون سے شروع ہو رہی ہیں، ایسے خواہشمند طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعےآن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اور اس کی پرنٹ شدہ کاپی، بنک میں جمع شدہ فیس چالان اور دو حالیہ تصاویر کے ساتھ ڈائریکٹر آف ایڈوانسڈ سٹڈیز کے دفتر میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں