ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں جماعت (آرٹس گروپ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج جاری کر دیئے

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں جماعت (آرٹس گروپ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج جاری کر دیئے، 7350 امیدواروں میں سے 2496 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے پیر کو گیارہویں جماعت کے آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا، 1044 طالبات سمیت 2496 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہو گئے اس طرح کامیاب طلبہ و طالبات کا تناسب صرف 33.96 رہا، 5 پرچے 1630 بچے کلیئر کر سکے، 4 پرچوں میں پاس طلبہ و طالبات 1047 رہے، 3 پرچے 792 طالب علم پاس کرسکے، 2 پرچوں میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 444 رہی، 220 طالب علم ایسے تھے جو صرف ایک پرچہ ہی پاس کرسکے، 82 بچے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے، 626 بچوں کے نتائج نقل کے کیسز، فیس جمع نہ کرانے یا کاغذات مکمل نہ ہونے جیسی مختلف وجوہات پر روک لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں