مہران یونیورسٹی کاموسم گرما کی تعطیلات18مئی سے 14جولائی تک کرنے کا اعلان

پیر 13 مئی 2024 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی جامشورو کیمپس نے موسم گرما کی تعطیلات18مئی سے 14جولائی تک کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جامعہ مہران کے ہاسٹل پرووسٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران جامعہ مہران کی ہاسٹلز بند رہیں گے جو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 13 جولائی 2024 سے کھلیں گے۔ جبکہ وہ طلبہ و طالبات جو ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں اور سمر سیمسٹر کے لئے بھی رجسٹرڈ ہیں، وہ ہاسٹل میں رہائش کے لئے سمر سیمسٹر کے لئے جمع کردہ فیس کے چالان سمیت ایک درخواست متعلقہ ہاسٹل وارڈن کو جمع کرائیں تاکہ انہیں ہاسٹل میں رہائش کی اجازت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں