×شدید گرمی میں شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ریلیف کیمپ قائم

پیر 27 مئی 2024 04:30

} حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) شدید گرمی میں شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے تجا رتی مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد سٹی آئرن مارکیٹ ،لطیف آباد مزدور چوک اور الفجر سمیت شہر کے کئی مقامات پر قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کے دورے پر تاجروں سے گفتگو میں کیا ۔

نائب صدر اویس خان ، اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوٹو ، ڈی ایس پی لطیف آباد حاجی مسعود اقبال ان کے ہمراہ تھے۔ صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ بازاروں میں ہیٹ ویو کیمپ قائم کرانے میں نائب صدر اویس خان جو کہ ضلعی ہیٹ ویو کے حوالے سے حیدرآباد چیمبر کے فوکل پرسن بھی ہیں اور میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ کی خدمات لائق تعریف ہیں ، شدید گرمی حبس کے ماحول میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ شہریوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہیں ، شہری پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی (پی ڈی ایم اے ) کی ہیٹ ویو گائیڈ لائن پر عمل کریں ، حیدرآباد میں ہیٹ ویو کے تینتیس سے زائد کیس رپو رٹ ہوئے ہیں ،جبکہ شہر میں وبائی امراض پھیلنے کے بھی خدشات ہیں ، شہری زیا دہ پانی استعمال کریں اور تیز دھوپ میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ستائیس مئی تک قاسم آباد ، سٹی، لطیف آباد اور حیدرآباد شہر کے دیگر علا قوں میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے مزید ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے ، انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی مارکیٹوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کریں ، انہوں نے کہا کہ شہر میں برف کی بڑھتی ہوئی قلت سے ہیٹ ویو کیمپس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ، اویس خان نے آئس فیکٹر ی اوونرز سے اپیل کی کہ وہ برف مناسب نرخوں پر مارکیٹ میں مہیا کریں ۔اس موقع پر مقصود چوہان ، افضال چوہان ، حما ددرانی ، جنید ڈاہری ، عمران سہروردی ، محسن خان ، افتخار احمد سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں