جام مدد علی آرائیں کی برادری کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،تنظیم آرائیاں

اتوار 26 مئی 2024 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) جام مدد علی آرائیں کی برادری کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، تنظیم آرائیاں فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، برادری میں اتحاد و اتفاق پیدا ہونا حوصلہ افزا بات ہے۔مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی رہنما انجینئر جام مدد علی آرائیں مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا آرائیں ایگریکلچر فروٹ فارم ہاس چھلگری پر اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، جنرل سیکرٹری عبدالعزیز آرائیں، طارق آرائیں ایڈووکیٹ، انجنئیر شاہد محمود آرائیں، حاجی خالد محمود آرائیں، چوہدری اشرف آرائیں، رئیس اسد آرائیں، رئیس فہد آرائیں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تنظیم کے مرکزی رہنمائوں نے انجینئر جام مدد علی آرائیں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برادری کے لئے فلاحی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا وہ برادری کے ہر دکھ سکھ میں مدد کیلئے ہر اول دستے میں شامل ہوتے تھے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے قیام کے بعد برادری میں اتحاد و اتفاق تیزی سے بڑھ رہا ہے جو خوش آئند اور حوصلہ بات ہے تنظیم آرائیاں پاکستان اپنی فلاحی خدمات کو بنا رنگ و نسل تقسیم کے جاری رکھے ہوئے ہے اور جاری رکھے گی جام مدد علی آرائیں کی مغفرت کیلئے دعا، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور عام لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں