ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کا 24 سے 30 اپریل تک بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2024 22:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر نے 24 سے 30 اپریل تک بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں سالانہ 72 ہزار اور ماہانہ 6 ہزار 700بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں، چاروں تعلقہ کی 54 یوسیز میں اس سلسلے میں 84 سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں پر تمام ویکسی نیشن مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ 9 سینٹرز پر نومولود بچوں کو بی سی جی، ایچ آئی پی اور او پی وی ویکسین فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مئی کے مہینے میں ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی ، 9 ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو ٹی سی بی ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی نسلوں کی بقا کےلئے یہ ویکسین لازمی لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں