ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کا 14سے 30اپریل تک ضلع حیدرآباد میںبچوں میں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کا اعلان

بدھ 24 اپریل 2024 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر نے 14سے 30اپریل تک ضلع حیدرآباد میںبچوں میں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میںسالانہ 72ہزار اور ماہانہ 6ہزار700بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں ، چاروں تعلقہ کی 54یوسیز میں اس سلسلے میں 84سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں پر تمام ویکسی نیشن مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ 9سینٹرز پر نومولود بچوں کو بی سی جی، ایچ آئی پی اور او پی وی ویکسین فراہم کی جارہی ہیں۔ جبکہ مئی کے مہینے میں ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی ، 9ماہ سی15سال تک کے بچوں کو ٹی سی بی ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے یہ ویکسین لازمی لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں