بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف پی ٹی آئی وومن ونگ حیدرآباد کی جانب سے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک ریلی

بدھ 24 اپریل 2024 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف پی ٹی آئی وومن ونگ حیدرآباد کی جانب سے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں شامل خواتین حکومت کیخلاف نعرے لگارہی تھیں۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی وومن ونگ صلع حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے ہونے والے میڈیکل چیک اپ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان کو زہر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے معدے او رمنہ میں زخم ہوگئے ہیں اور ان کی طبعیت خراب ہوگئی، انہوں نے کہاکہ حکومت اور اس کے اداروں نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے ، سیاسی انتقام کے نام پر فسطائیت اور ظالمانہ سلوک ماصی کی مثالوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کو جس طرح انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت اور ا س میں شامل وزراء پی ٹی آئی کے ساتھ زاتی دشمنوں جیسا سلوک کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں